تحریک انصاف کیخلاف تحریک واپس لینے کیلئے ، فضل الرحمن نے ایک اور وزارت مانگ لی

August 6, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 20

نواز شریف نے تحریک واپس لینے کا کہا تھا جس پر وزارت کا مطالبہ کر دیا گیا
وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی نہ کرانے پر تحریک واپس نہیں لی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے اسمبلی میں پیش تحریک واپس لینے کے بدلے ایک اور وزارت مانگ لی۔ انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانافضل الرحمن سے تحریک واپس لینے کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے وزارت کا مطالبہ کر دیا۔ لیکن وزیر اعظم نے انہیں وزارت دینے کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ مثبت جواب نہ ملنے پر مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے خلاف اپنی تحریک واپس نہیں لی حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزراء نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ مولانا فضل الرحمن کے مطالبے پر غور کیاجائے کیونکہ ووٹنگ کی صورت میں بھی مولانا فضل الرحمن کی تحریک ناکام ہوجائے گی۔

Tags: