الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے

August 6, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 19

متحدہ کے قائد کے خلاف تھانہ سول لائن میں رینجرز افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے
عدالت نے الطاف حسین کوگرفتار کرکے 20 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے
کراچی( نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سول لائن تھانے میں درج مقدمہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ سول لائن کے انسپکٹر محمد نعیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کیخلاف چالان پیش کیا گیا تھا جس میں عدالت کو آگاہ کیا کہ11 مارچ 2015 ء کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رینجرز افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں‘ 16 مارچ کو رینجرز کے کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں الطاف حسین کیخلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا‘ چالان میں مدعی مقدمہ کرنل طاہر محمود‘ میجر سبطین ‘رینجرز کے ڈی ایس آر ضیاء فاروق‘ ڈی ایس آر اشرف شاہ‘ نجی ٹی وی کے شاہ زیب خانزادہ سمیت 9گواہان کے نام شامل کئے گئے ہیں‘ عدالت نے چالان سماعت کیلئے منظور کیا تھا‘ جس کے بعد آج عدالت نیقائد الطاف حسین کیخلاف بیس اگست تک نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتای جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔

Tags: