شہر میں مہاجر قومی موومنٹ14 اگست سے متحرک ہوجائیگی

August 6, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 33

تیاریاں شروع کردی گئیں‘ لانڈھی کے علاوہ دیگر علاقوں میں تنظیم کے دفتر قائم کئے جارہے ہیں
جشن آزادی کے حوالے سے ملیر‘ لانڈھی‘ کورنگی‘ شاہ فیصل اور دیگرعلاقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے‘ آفاق احمددورے بھی کرینگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ 14 اگست سے متحرک ہوجائیگی‘ اس سلسلے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘ لانڈھی کے علاوہ دیگر علاقوں میں تنظیم کے دفاتر بھی قائم کئے جارہے ہیں‘14 اگست کو ملیر لانڈھی ‘کورنگی‘ شاہ فیصل‘ کالونی اور دیگر علاقوں میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان جشن آزادی کے حوالے سے کیمپ لگائے گے‘ جن میں قومی ترانے بجائے جائیں گے اور قومی پرچم لوگوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے‘ ذرائع نے بتایا کہ 14 اگست کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کے پارٹی پروگرامز اور تنظیمی کاموں کا آغاز ہوجائیگا اور مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے لیکن اس سلسلے میں انہیں پہلے سیکورٹی کے اداروں کو مطلع کرنا ہوگا اور جہاں سیکورٹی کے ادارے مناسب سمجھیں گے ان علاقوں کے دورے کی اجازت دی جائیگی‘ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی جانب سے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی بڑھائے جائیں گے جن میں جماعت اسلامی‘ مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف‘ اے این پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مہاجر قومی موومنٹ کی قیادت کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Tags: