پرچے جمع نہ کرانے پر اسکولوں کا الحاق معطل کرنے کا اعلان

August 6, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 20

غفلت کے باعث800 طلباء کے فزکس کے پرچے بروقت جمع نہیں ہو سکے تھے
طالبات کو ریلیف دینے کی ہدایت ، پروفیسر انوار احمد زئی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے ایسے اسکولوں کا الحاق فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جن کی غفلت کے سبب800 طلبہ کے فزکس کے پریکٹیکل کے پرچے بر وقت جمع نہیں ہو سکے تھے۔ انوار احمد زئی نے صوابدیدی اختیارات کے تحت ناظم امتحانات کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ اسکولوں کے تقریباً800 طلبہ و طالبات کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو وجوہات کا جائزہ لے گی۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز بورڈ آفس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات نعمان احسن بھی موجود تھے۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے کا کہنا تھا کہ نتائج کی شفافیت میں وہ کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہیں کریں گے۔ وہ بورڈ کے اندر بھی تطہیر کا عمل جاری کریں گے تا کہ کسی بھی قسم کی غلطی کا ازالہ ہو اور متعلقہ فرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Tags: