ایم کیو ایم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، محمد انور

August 6, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 26

لندن( پ ر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور سینئر کارکن محمد انور نے لندن انٹر نیشنل سیکریٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے ایم کیو ایم وجود میں آئی ہے اس کو ملک دشمن، دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔ قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں پر بھی من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد، شرانگیز اور بیہودہ الزامات لگائے گئے اور قطعی جھوٹے، انتہائی سنگین سرا سر بے بنیاد، اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں، گزشتہ روز بھی ایک ٹی وی چینلز پر ٹاک شو میں مجھ پر ایک بار پھر انڈین شہری ہونے کا سرا سر جھوٹا اور من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پورا نام محمد انور انصاری ہے۔ میرے والد کا نام محمد مغنی انصاری ہے میری تاریخ پیدائش یکم مئی1950 ء ہے میں مشرقی پاکستان کے شہر رنگ پور میں پیدا ہوا جو اس وقت پاکستان کا حصہ تھا۔

Tags: