شریف آباد پولیس نے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا

August 6, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 35

نیو کراچی کے علاقے سے بھی غیر ملکی گرفتار، شیر شاہ سے مقابلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیرشاہ پولیس نے میراں ناکہ شاہین ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان کامران اور کامران ایوب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔ اتحاد ٹائون پولیس نے عابدہ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفیق کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ،نیوکراچی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا، اسی طرح شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7افغانیوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔ مذکورہ افراد پاکستان میں اپنی موجودگی کی کوئی قانونی دستاویزات فراہم نہیں کرسکے تھے۔

فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، 3ملازمین گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) تحقیقاتی اداروں نے فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر تین ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر تین ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے عہدیدار نثار مورائی اور وائس چیئر مین سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے۔

دبئی سے آنیوالے 4 مسافر گرفتار ایک کلو سونا برآمد
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے آنیوالے 4 مسافر گرفتار کرلئے گئے‘ ان کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام سونا بھی برآمد کرلیا گیا‘ سونے کی مالیت 43 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے‘ کسٹم حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

کارروائی میں گٹکے کے کارخانے پر
چھاپہ‘ مالک اور ملزم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن پولیس نے اسلم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مالک اسلم اور ملازم عطاء محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے ارشاد فرار ہوگیا ‘چھاپے کے دوان پولیس نے کارخانے سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا اور خام مال اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا‘ پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ رات کے اوقات میں گٹکا تیارکرتا تھا اور کارخانہ کھلنے کے وقت پولیس نے کاروائی کی‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Tags: