الطاف حسین سے پوچھنا ہے تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

August 6, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 25

نواز شریف خود فیصلہ کریں،مولانافضل الرحمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں
پتو کی ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین ملک کا غدار اور دہشت گرد ہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی اسے فون کرکے ہمارے اسمبلیوں میں رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ اگر الطاف حسین سے پوچھنا ہے تو نہ پوچھو۔ ہم باہر رہتے ہیں اور ہمیں ان اسمبلیوں میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ نواز شریف خود فیصلہ کریں، مولانا فضل الرحمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔ حکومت فیصلہ کرے، ہم تیار بیٹھے ہیں اور2013ء سے زیادہ ووٹ لے کر واپس آئیں گے۔ وہ پتو کی میں واں آدھاں کے مقام پر مسلم لیگ ( ق) سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سردار طالب حسین نکئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہد قیوم، سابق امیدوار ممتاز خالد بھٹی، سابق تحصیل ناظم آباد سردار آصف نکئی، سردار اویس نکئی اور قصور سے(ق) لیگ کے 55 سابق ناظمین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

Tags: