وزیر اعظم نواز شریف آج ہنگامی دورے پر کوئٹہ جائیں گے

August 6, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 22

کوئٹہ( آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف آج جمعرات کو ہنگامی دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، وزیر اعلیٰ اور گورنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کی صبح کوئٹہ کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوں گے۔ کوئٹہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Tags: