2 بھارتی ٹرینیں ٹکرا گئیں 27 سے زائد ہلاک

August 6, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 21

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں2 مسافر ٹرینوں میں تصادم جس کے نتیجے میں15 بوگیاں پٹری سے اتر کر دریائے ماچک میں جا گریں، حادثے میں27 سے زائد مسافر ہلاک اور25 شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ درجنوں معمولی زخمی ہیں۔ 300 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ مزید امدادی کام کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کا شکار کمیانی ایکسپریس ممبئی سے اتر پردیش کے شہر وارسی جا رہی تھی۔ جبکہ جنتا ایکسپریس پٹنہ سے ممبئی آرہی تھی۔

Tags: