سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے ملزمان اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے

August 6, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 25

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد رشوت ستانی کی عدالت نے سرکاری خزانے کو نقصان اور پلاٹوں کی فروخت کے الزام میں گرفتار دو افراد کو دو دن کے ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے کوئٹہ ٹائون کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر اختر پٹھان اور کو آپریٹو کالج کے پرنسپل الطاف میمن کو سوسائٹی کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اختر پر ایک کروڑ37 لاکھ اور الطاف میمن پر50 لاکھ کی خرد برد کا الزام ہے۔

Tags: