بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک اور شوشہ چھوڑ دیا

August 6, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 24

نئی دہلی( آن لائن) بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف شوشہ چھوڑ دیا۔ ادھم پور میں بدھ کی صبح بھارتی سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں2 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک، 8 زخمی ہوگئے۔ جبکہ حملہ آوروں میں سے ایک مار اگیا۔ 2 بھاگ نکلے۔ کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور پکڑنے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس حملے سے متعلق نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عثمان نامی حملہ آور پاکستان کے شہر فیصل آباد کا رہائشی ہے اور ایک ہفتے قبل پاکستان سے آیا۔

Tags: