عمران خان نے جسٹس وجیہہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

August 6, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 28

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا ،وجیہہ الدین
اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما جسٹس ( ر) وجیہ الدین کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کور کمیٹی کے تمام اراکین کو سختی سے منع کیا تھاکہ پارٹی کے اندرونی معاملات اور اختلافات کو میڈیا کے سامنے نہ لایا جائے۔ جسٹس ( ر) وجہیہ الدین نے پارٹی معاملات کو میڈیا میں لا کر پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیئر مین تحریک انصاف نے جسٹس ( ر)ّ وجہیہ الدین کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہا کہ وجہیہ الدین نے اپوزیشن سے زیادہ پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب جسٹس ( ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے جس سے میری پارٹ کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔ میڈیا نے ہزار بار پارٹی معاملات بتانے کے لئے رابطہ کیا ہے لیکن میں نے کچھ نہیں بتایا۔ پارٹی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے مجھے کوئی نوٹس بھی نہیں ملا ہے۔ رکنیت ختم کرنے کے بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔

Tags: