تمام مدارس کو نئے ترمیمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

August 6, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 17

علماء سے تعاون بڑھایا جائیگا، فیصلہ وزیراعلیٰ ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کراتے ہوئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء سے رابطہ بڑھا کر ان کے اجماع اور تعاون کے ساتھ فوری طور پر صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کو نئے ترامیمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے یہ فیصلہ بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطہ کی ذمہ داری اپنے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کو سونپتے ہوئے ہدایت کہ کہ وہ وفاق المدارس سے منسلک تمام مکاتب فکر کے علماء سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کر یں اور ان کے ساتھ گفت و شنید کرکے ان کے تعاون سے صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کو سندھ حکومت کے ترامیمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کروائیں۔

Tags: