محکمہ بلدیات کو کالی بھیڑوں سے پاک کرینگے، ناصر حسین

August 6, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 17

تمام ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز سے حسابات مانگنے کا مقصد یہ ہر گز نہیں ہے کہ وہ افسران کرپشن میں ملوث ہیں
صوبے بھر میں14 اگست سے سر سبز سندھ مہم کا پھر آغاز کیا جائے گا،وزیر بلدیات کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن پاکستانی قوم کے لئے کسی بڑی عید سے کم نہیں۔ اس روز ہمیں اپنا تشخص اور پہچان ملی، 14 اگست سے صوبے بھر میں سر سبز سندھ مہم کا ایک بار پھر آغاز کیا جا رہا ہے۔ تمام ایڈ منسٹریٹر اور ڈی ایم اوز سے حسابات مانگنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ تمام افسران کرپشن میں ملوث ہیں البتہ جو کرپشن میں ملوث ہیں انہیں نہیں بخشا جائے گا۔ اور محکمہ کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات میں ایسے تمام افسران جو اپنے گریڈ سے ہٹ کر دیگر گریڈز میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ان کو ان کے اصل گریڈ میں بھیجا جائے گا سندھ بھر میں محکمہ بلدیات کے تمام اداروں کے چیک ایند بیلنس کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ جو جدید خطوط پر استوار ہوگا اور 24 گھنٹے یہ سیل کام کرے گا تا کہ اداروں میں موجود کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اچانک مزار قائد کے اطراف میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر معاملات کی جانچ کے لئے کئے گئے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Tags: