شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے عوام کو پریشانی

August 6, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 24

کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا، متاثرہ علاقوں میں اورنگی، گولی مار،ناظم آباد، آگرہ تاج وغیرہ شامل ہیں
کراچی( کامرس رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ۔ انڈسٹری کو گیس پریشر میں بحالی کے بعد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں کمی شہریوں کے ساتھ نا انصافی ہے، تفصیلات کے مطابق سائٹ انڈسٹریل ایریا کو گیس پریشر میں اضافے کے بعد متصل آبادیوں میں گیس کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق گیس پریشر میں کمی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ویسٹ کے اورنگی، قصبہ کالونی، کنواری کالونی، زبیری کالونی، جوہر کالونی، پاک ماڈرن کالونی، گولیمار، ناظم آباد سمیت سائوتھ کے اولڈ سٹی کے رہائشی علاقے جن میں بہار کالونی اور آگرا تاج کالونی میں صبح سے شام کے اوقات میں انتہائی کم پریشر کے باعث کھانا پکانا نا ممکن ہوگیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں شہر ی بیکریوں اور ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

Tags: