تاجروں نے دھرنے گھیرائو اور سول نافرمانی کی دھمکی دیدی

August 6, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 26

ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان پریس کانفرنس میں کیا جائیگا مختلف تجاویز پر غور پر کیا جارہا ہے‘ تاجروں نے سرجوڑ لئے
وزارت خزانہ بھول میں نہ رہے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے‘ احتجاج جاری رہے گا‘ ایس ایم ارشاد
کراچی( کامرس رپورٹر) تاجروں نے کل کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا۔ دھرنے دینے، گھیرائو اور سول نا فرمانی کی تجاویز سامنے آئی ہیں آئندہ چند روز میں حتمی فیصلے کا اعلان ہوگا چیئر مین جامعہ الائنس ایس ایم ارشاد کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے بتایا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود کراچی کی60 فیصد مارکیٹیں ہڑتال کے باعث بند رہیں۔ تاجروں نے مختلف مارکیٹوں میں احتجاج کئے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک احتجاج کا عمل جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک ٹرانزیکشن فیس واپس لینے کے مطالبے پر متفق تاجروں میں دھڑے بندی کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے آئندہ متفقہ لائحہ عمل پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جامعہ الائنس کے چیئر مین نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں کے اتحاد اور الائنسز نے شرکت کی جن میں کراچی تاجر الائنس ، سندھ تاجر اتحاد، انجمن تاجران کراچی، صدر الائنس، اولڈ سٹی ٹریڈرز الائنس، موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن، جونا مارکیٹ، لیاری مارکیٹ، شیر شاہ مارکیٹ، بوہری بازار، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں کے تاجر رہنما شامل تھے تمام رہنمائوں نے متفقہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل آئندہ چند روز میں ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ اس بھول میں نہ رہیں کہ ہم کبھی اپنے مطالبے سے دستبردار نہ نہیں ہونگے۔

Tags: