اٹلانٹامیں زیر علاج پاپ گلوکار عالمگیر کے دونوں گردے نکال دیئے گئے‘ ٹرانسپلانٹ کی تیاری
عالمگیر کو اس وقت قوم کی دعائوں کی ضرورت ہے‘ اہلیہ اور بیٹے کی بات چیت
کراچی( نیٹ نیوز) امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں گزشتہ روز امریکن پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر کے دونوں گردے نکال دیئے گئے ہیں‘ عالمگیر کئی سال سے ڈائیلاسز کرارہے ہیں لیکن اب انہیں گردوں کی وجہ سے مزید جسمانی پیچیدگیوںکا سامنا تھا کچھ عرصہ کے بعد اسی اسپتال میں ان کا ٹرانسپلانٹ ہوگا جس کیلئے اب کراس منیجنگ کی جارہی ہے‘ امریکہ سے ان کی اہلیہ اور بیٹے اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ عالمگیر کو اپنی دعائوں اورمحبتوں سے نوازا ہے لیکن اس وقت انہیں زیادہ دعائوں کی ضرورت ہے۔ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونیوالے60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فواد الحق کے صاحبزادے ہیں‘ 15 سال کی عمر سے پاکستان میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔عالمگیر نے کراچی میں اب تک آخری یادگار پرفارمنس ایک فیسٹیول میںدی تھی جس میں انہوں نے شہزاد رائے کے ساتھ اپنے مقبول نغمات پیش کئے۔