لینڈ مافیا کی سرپرست شخصیات انڈر گرائونڈ چلی گئیں

August 6, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں لینڈ مافیا کی سرپرست شخصیات انڈر گرائونڈ چلی گئیں جن میں سیاستدان تاجر بلڈرز اور بیورو کریٹ بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی میںزمینوں پر قبضہ کرکے اربوں ڈالر بنانے والی70 فیصد شخصیات بیرون ملک چلی گئیں جو پاکستان میں موجود نہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے لیکن ان کے ہاتھ بہت لمبے ہیں حکومت اب تک ان کی گردن تک نہیں پہنچ سکی ‘ ذرائع کے مطابق کراچی میں چند سال کے دوران کئی ہزار ارب ڈالر کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا جس میں زرعی زمین بھی شامل ہیں۔ زرعی زمین پر کھاتے تبدیل کرکے قبضہ کیا گیا یہ قبضے 18ٹائونز میں کئے گئے 8 سال میں سندھ میں5لاکھ ایکڑ زمین پر قبضہ کیا گیا 400 گز زمین پر جو فلیٹ بنائے گئے ان پر تعمیر کردہ ایک فلیٹ کی مالیت کئی کروڑ ہے۔

Tags: