ایم کیو ایم کو ابتک کوئی فہرست نہیں ملی، امین الحق

August 6, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 16

اگر فہرست موجود تھی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا، رہنما متحدہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ابھی تک کوئی فہرست موصول نہیں ہوئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لسٹ موجود تھی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی تصور کی جاتی ہے۔ امین الحق نے کہا کہ1990 ء سے لے کر اب تک ایم کیو ایم کے15 ہزار کارکنان کو قتل کیا گیا ہے‘ ان کے قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا اور ہمارے قتل کئے گئے کارکنان کے قاتلوں کی فہرستیں کیوں تیار نہیں کی گئی ہیں۔

آزاد کشمیر میں الطاف حسین
کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوںگے
مظفر آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف آج بروز جمعرات آزاد کشمیر بھر میں جلسے جلوس ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ملزمان کی فہرست کا تعلق متحدہ
سے نہیں‘لیگل ایڈ کمیٹی
کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے کہا ہے کہ رینجرز کا ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ہے‘ فاروق ستار کو فراہم کردہ ملزمان کی فہرست کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں‘ ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فاروق ستار کو فراہم کردہ ملزمان کی فہرست کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔