حیدری تھانے کے ایس ایچ او دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

August 6, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 20

کراچی(کرائم رپورٹر) حیدری تھانے کے ایس ایچ او طاہر ناصر بدھ کی صبح معمول کے مطابق تھانے میں ڈیوٹی کے لیے آئے اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گئے تاہم کچھ ہی دیر بعد ان کی طبیعت خراب ہو نے لگی جس پر تھانے کے اہلکار ان کو فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال لے گئے جہاں پر دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق متوفی یکم جو لائی کو حیدری تھانے مین تعینات ہو ئے تھے اور اس سے قبل وہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

Tags: