رات گئے، نیو کراچی میں متحدہ کے کارکن کو قتل کر دیا گیا

August 6, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 19

فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، عینی شاہدین
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر الیون ایف میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ شاہد ولد ولی نامی شخص ہلاک ہوا،جس کی لاش اسپتال لائی گئی،ایس ایچ او طارق رحیم کے مطابق ملزمان نے مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا ہے،اور اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا،پولیس کا کہناہے کہ عینی شاہدین نے پولیس کو ابتدائی معلومات میں بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار اور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔

دو گروپوں میں تصادم نوجوان زخمی
کراچی ( کرائم رپورٹر)پیر آباد کے علاقے بھٹو موڑ پر محسود اور مگسی گروپ میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر نور محمدولد نور حبیب زخمی ہوا۔

ڈاکو سرگرم‘ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 4 شہریوں کو قتل کردیا
سرجانی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘ شاہ فیصل کالونی میں موبائل فون چھیننے کے دوران خاتون کو گولی مار دی گئی
اورنگی میں موٹر سائیکل پر انڈے فروخت کرنے والے کو بھی ڈاکوئوں نے مار ڈالا‘ زمان ٹائون میں گھر میں ڈکیتی مالک مکان کو قتل کردیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں بدھ کے روز ڈاکو سرگرم ہوگئے،گھروں کے انداراور باہر اورسڑکوں پر لوٹ مار کے دوران 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر فور ڈی نزد مراقبہ ہال کے عقب میں واقعہ گھر کے باہر بیٹھے 30 سالہ شارق ولد زاہدسے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،ایس ایچ او امیتازمیر جٹ کے مطابق واردات کے وقت علاقے میں لوڈشیڈنگ تھی اور ملزمان لوٹے بغیر فرار ہوئے ہیں، شاہ فیصل کالونی کے علاقے ہاجرہ آباد شاہ فیصل نمبر 3 نزد حفیظہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 25 سالہ آمنہ زوجہ قاسم سے موبائل فون چھننے کے دوران مزاحمت پر اسے گولی مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد نزد مہاجر چوک کے پاس موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل سوار انڈے فروخت کرنے والے 26 سالہ مراد ولد محمد منصور سے لوٹ مار کی کوشش میں مزاحمت پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرارہوگئے، زمان ٹائون کے علاقے کورنگی سیکٹر48-Fمیں واقع مکان میں تین سے چار ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر گھر والوںکو یرغمال بنا لیا اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںگھر کا مالک مزمل اور اسکا سالہ اسماعیل زخمی ہوگئے ،جبکہ گھر میں موجود ایک شخص نے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیااور اس کے ساتھی زخمی حالت میں چھوڑکرفرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ مضروب مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ایس ایچ او راجہ طارق کے مطابق مقتول کا علاقے میں جنرل اسٹور ہے ،جبکہ زخمی ملزم کا نام مجیب الرحمان ہے جو کورنگی مہران ٹائون کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 

Tags: