ملیر میں120 مکانات اور بھینسوں کے10 باڑے مسمار

August 6, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 20

تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ملیر میں صبح10 سے شام تک آپریشن جاری رہا
لینڈ مافیا نے کے ایم سی اور ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا تھا، بھاری مشینوں سے مکانات گرا دیئے گئے
کراچی (سٹی رپورٹر) شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ملیر ماڈل کالونی ریلوے لائن سے 10بھینسوں کے 10باڑے اور 120 مکانات مسمار کرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمین کو واگزار کرالیا محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے ڈائریکٹر مظہر خان سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین، مختار کار بن قاسم ٹائون، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جٹھہ، ریونیو اینٹی انکروچمنٹ کی بھاری پولیس اور لیڈی پولیس اس موقع پر موجود تھی، تفصیلات کے مطابق ملیر ماڈل کالونی میں یہ آپریشن صبح 10 بجے سے شام تک جاری رہا ، یہاں کے مکینوں نے 3 سو سائٹیاں بنا رکھی تھی جن میں حمیرا ٹائون، علی ٹائون اور گلشن جامی شامل ہیں اور یہ سوسائٹیاں ریلوے لائن کے قریب واقع ہیں جبکہ لینڈ مافیا نے کے ایم سی کی جگہ اور ریلوے لائن کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا تھا جسے انسداد تجاوزات کے عملے نے بھاری مشینوں کی مدد سے مسمار کرکے خالی کرالیا۔

Tags: