خاتون ڈیزائنرز کے قتل کا مقدمہ درج ‘واقعہ مزاحمت کا نتیجہ قرار

August 6, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون ڈیزائنر مہرین کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا‘ مقتولہ کے بیٹے نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 8 اسٹریٹ 26 منگل کی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی خاتون49 سالہ مہرین زوجہ علی حسن کے قتل کا مقدمہ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے‘ ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ بیٹے حیدر نے بیان د یا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ دودریا گیا تھا اور واپسی پر ملزمان نے اسٹریٹ26 پر روکنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

Tags: