کرکٹر سلمان بٹ کی سزا جلد ختم ہونے کا امکان

August 6, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 24

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے نتیجے میں پابندی کے شکار سابق پاکستانی کپتان اور اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کی سزا جلد ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ دو ہزار دس میں انگلینڈکے دورے پر فاسٹ بالر محمد عامر اور محمد آصف کو نابال پر اکسانے کے جرم میں سلمان بٹ کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی جو دسمبر دوہزار ستر ہ میں ختم ہوگی تاہم آئی سی سی نے سزائوں میں نرمی کی شق منظور کرلی ہے جس کا فائدہ سلمان بٹ کو بھی پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرچکے ہیں اور ٹیم میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔

Tags: