سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں کیاجاسکتا، اسپیکر سراج درانی

August 6, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 29

سیکورٹی اداروں کے خلاف بیان دینے والوں کی بھرپور مذمت کریں گے، خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات
فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ریاست اور سیکورٹی اداروں کیخلاف جو شخص بھی بیان دے گا اس کی ہم بھر پور مذمت کریں گے‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا نہیں لہٰذا اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی میں واقع اپنے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اسمبلی امور پر تبادلہ خیال ہوا اسپیکر نے کہا کہ سندھ دھرتی ماں کی حیثیت رکھتی ہے اس کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا‘ یہ مطالبہ پہلے بھی ہوا ہے لیکن عوام نے اسے مسترد کردیا تھا‘ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے مجھے علم نہیں وزیراعلیٰ سندھ کا کام ہے‘ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں‘ رابطہ کمیٹی اس فیصلے کا جائزہ لے کر اس پر موقف دے سکتی ہے۔

Tags: