نگ چی رکشہ ڈرائیوروں کا نیپا چورنگی پر احتجاج، ٹریفک جام

August 6, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 25

پابندی کے فیصلے کے بعد پولیس کی پکڑ دھکڑ پر احتجاج کیا گیا، احکامات معطل کرنے کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے چنگ چی رکشوں پر پابندی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی شروع ہونے کے بعد چنگ چی رکشہ مافیا نے نیپا چورنگی پر احتجاج شروع کردیا‘ احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی‘ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں چنگ چی رکشوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی اور بھاری رشوت کے عوض رکشوں کو چھوڑ دیا جس پر چنگ چی رکشہ مافیا کے ارکان مشتعل ہوگئے‘ اور درجنوں چنگ چی رکشوں کو لے کر نیپا چورنگی پر جمع ہوگئے جہاں پر انہوں نے رکشوں کو سڑک کے درمیان میں کھڑا کرکے احکامات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کی جانیوالی لوٹ مار پر بھی سخت احتجاج کیا‘ احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بھی سخت احتجاج کیا‘ احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروادیا۔

Tags: