طلباء سے نا انصافی کا نوٹس لیا جائے‘گسٹا

August 6, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 18

کراچی( پ ر ) گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن( گسٹا) کے صدر محمد اسلم‘ محمد رفیع خان‘ نرگس خان‘ نوشینہ یوسف‘ قانونی مشیر جاوید یوسف ایڈووکیٹ نے میٹرک بورڈ کراچی میں قائم نیشنل بینک میں طلباء سے پے آرڈر بنوانے کی مد میں425 روپے وصول کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علم دوست گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے واضح طور پر ہدایت دے رکھی ہے کہ تعلیمی مقاصد کیلئے پے آرڈر بنوانے کی صورت میں25 روپے وصول کئے جائیں‘ مگر میٹرک بورڈ کی زمین پر قائم نیشنل بینک ان احکامات پر عمل کرنے کے بجائے طلباء سے425روپے وصول کررہے ہیں‘ ان رہنمائوں نے نیشنل بینک کے حکام اور چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی سے اپیل کی ہے کہ وہ طلباء کے مفاد میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔