کمرشل فلموں میں کام کرنا نہیں چاہتی‘ ریچاچڈا

August 6, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 62

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا کہ وہ کمرشل فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتی‘ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کمرشل فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی‘ ایسی فلموں میں اداکارئیںاداکاری کم ماڈلنگ زیادہ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں‘ وہ فلموں میں جاندار کردار نبھانا چاہتی ہیں جو ہمیشہ لوگوں کو یاد رہیں‘ انہوں نے کہاکہ فلم ’’ کیبرے‘‘ میں ان کا کردار جاندار ہے جو یقینا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا اور میری محنت رنگ لائیگی‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئیگی فلم میں ان کے ساتھی اداکار سابق کرکٹ کھلاڑی سری ناتھ ہوں گے ۔

Tags: