دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت کمانے والوں میں امیتابھ کا ساتواں نمبر

August 6, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 32

سلمان خان آٹھویں نمبر پر ہیں ان دونوں کی کمائی تین کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے برابر رہی
اکشے کمار نویں نمبر پر رہے حیرت انگیز طور پر شاہ رخ اٹھارویں نمبر پر آئے ہیں
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ہالی وڈ اسٹار رابرٹ ڈائونی قرار پائے ہیں
کراچی( نیٹ نیوز) امریکی جریدے فور بز نے گزشتہ برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے‘ اس فہرست میں آئرن مین سے شہرت پانے والے اداکار رابرٹ دائونی کامیاب ترین اداکار رہے ہیں جنہوں نے کل آٹھ کروڑ ڈالر کمائے‘ اس کمائی میں ان کی فلم اوینجرز کا کردار اہم رہا۔ ایکشن فلم کے ہیرو اداکار جیکی چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی۔ وین ڈیزل چار کروڑ 70لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے‘ بریڈ لے کو پر چار کروڑ 15لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے‘ ایڈم سینڈلر چار کروڑ10لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹام کروز چار کروڑ ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے‘ فور بز کی تازہ فہرست میں بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن اور سلمان خان ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ان دونوں کی کمائی تین کروڑ 35لاکھ ڈالر پر برابر رہی‘ اکشے کمار نویں نمبر پر ہیں جنکی گزشتہ سال کی کمائی کا تخمینہ تین کروڑ 25لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے ‘ شاہ رخ خان 18 ویں اور رنبیر کپور 30ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمائی بالترتیب دو کروڑ60لاکھ اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہی‘یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس فہرست میں ہالی ووڈ کے باہر کے اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور پہلی بار میں ہی بالی ووڈ کے تین اسٹارز نے اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Tags: