جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کرنے کی منظوری

August 6, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 20

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جسٹس جواد ایس خواجہ موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک کے16 اگست کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد17 اگست کو عہدے پر فائز ہوں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 23ویں چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

Tags: