حکومت نے الطاف حسین کیخلاف قانونی ریفرنس تیار کرلیا

August 7, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 21

ریفرنس وزارت داخلہ نے تیار کی ہے جو وزیراعظم کی منظوری کے بعد برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس تیار کرلیا۔ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز تقاریر الطاف حسین کو مہنگی پڑ گئی۔ حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے خلاف قانونی ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔ جو وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا چند روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فوج کو دھمکیاں دینے اور ان کے خلاف نازیبا بیان استعمال کرنے سمیت پاکستان کے خلاف را سے مدد مانگنے سے متعلق نکات شامل ہیں۔

Tags: