پاکستان سندھیوں اور بنگالیوں نے آزاد کرایا، قادر مگسی

August 7, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 29

مہاجروں، پنجابیوں اور بلوچوں کا پاکستان بنانے میں کوئی کردار نہیں، سندھی قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے
سندھ حکومت نے سندھ کا دارالحکومت دبئی کو بنا دیا، سیلاب زدگان کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کر رہی ہے
سانگھڑ( نیوز ڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں پنجابیوں‘ مہاجروں اور بلوچوں کا کوئی کردار نہیں‘ پاکستان بنگالیوں اور سندھیوں نے آزاد کرایا‘ سندھی قوم غلامی کی زنجیر میں جکڑی ہوئی ہے‘ غلامی کی صورتحال میں آزادی کا جشن کون مناسکتا ہے‘ سندھ حکومت نے سندھ کا دارالحکومت دبئی کو بنادیا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے گائوں محمد علی ابڑو میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکن غلام نبی سولنگی کے انتقال پر ان کے بھائی عاشق سولنگی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھی قوم غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے‘ غلامی کی صورتحال میں آزادی کا جشن کون مناسکتا ہے‘ پاکستان بنگالیوں اور سندھیوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا‘ پاکستان بنانے میں پنجابیوں‘ مہاجروں اور بلوچوں کا کوئی کردار نہیں ہے‘ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کا دارالحکومت دبئی کو بنادیا ہے‘ سندھ کے تمام اہم فیصلے دبئی میں ہورہے ہیں‘ سندھ حکومت سیلاب زدگانکے نام پر اربوں روپے ہڑپ کررہی ہے لیکن سیلاب سے بچنے کیلئے ابھی تک کوئی پیشگی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جسکی اصل وجہ کرپشن ہے‘ انہوںنے کہا کہ دریائوں اور نہروں کے پشتوں کے نام پر 80 کروڑ روپے ہڑپ کئے گئے ہیں‘ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں بہت کمزوریاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags: