ایم کیو ایم کے گمشدہ16 کارکنوں کے بازیابی کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم

August 7, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 19

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو 22اگست کو طلب کرلیا، نوٹس جاری
سیکٹرا نچارج شجاع الرحمن سمیت 16 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر عدالتی کارروائی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے16 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو بھی 22 اگست کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج شجاع الرحمن سمیت 16 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایم کیو ایم کے 16 کارکنوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا لیکن اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں اس لئے ان کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کی۔

Tags: