کراچی کی22 کچی آبادیوں کو ریگولر ائز کرنے کا فیصلہ

August 7, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 34

ان آبادیوں کے مکینوں کو سستی رہائش مہیا کرنے کیلئے فلیٹس بنا کر دیئے جائیں گے ، جاوید ناگوری صوبائی وزیر کچی آبادی
جو کچی آبادیاں ریگولرائز کی جارہی ہیں ان میں ریتی لائن، مجاہد کالونی، قائداعظم کالونی، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ، منگھوپیر و دیگر علاقے میں شامل ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری نے کہا ہے کہ کراچی کی22 کچی آبادیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا اور ان آبادیوں کے مکینوں کو سستی رہائش مہیا کرنے کے لئے فلیٹس بنا کر دئیے جائیں گے۔ یہ رہائشی فلیٹس ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز آباد کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے۔ منصوبے کی لاگت تعمیراتی کمپنی برداشت کرے گی۔ یہ رہائشی فلیٹس 600 اسکوائر اور کمرشل 300 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوں گے۔ جو کہ بورڈ کی منظوری سے مستحق مکینوں کو دئیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آبادیوں کے مکینوں کا ریکارڈ بھی مرتب ہوجائے گا ان کچی آبادیوں میں ریتی لین، مجاہد کالونی، ذکری گوٹھ، مدینہ کالونی، قائد اعظم کالونی، گریکش ولیج ٹو، بلوچ کالونی، لیاقت کالونی، شریف آباد، ڈی ٹی کالونی( ایکٹینشن)، خیبر کالونی، اللہ والا گوٹھ، سلیمان ولیج، غریب آباد، محبت نگر، دھوبی پاڑہ، دھری واڑہ، پہلوان گوٹھ، منگھو پیر، بنگش کالونی، ناتھا خان گوٹھ سمیت دیگر گوٹھ شامل ہیں۔

Tags: