وزیر اعلیٰٰ سندھ نے محکموں سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست مانگ لی

August 7, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 30

عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی بھر پور پیروی کرنے کی ہدایت، مراد علی شاہ، کے ہمراہ نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی فہرست جلد فراہم کی جائے اور مختلف محکموں کے جو کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کی بھر پور پیروی کی جائے ہم نے ملازمین کو مستقل کیا ہے اور ختم ہونے والے محکموں کے ملازمین کے معاملات کو بھی حل کیا ہے جبکہ غیر قانونی بھرتیاں اور اون پے اسکیل کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ترقیات کے شعبے کے لئے اب تک23 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے تباہی کے خطرات کم ہوئے ہیں امید ہے کہ10 سے15 روز میں صورتحال بہتر ہوگی۔ متاثرہ افراد کے لئے خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں اور انہیں مکمل ریلیف فراہم کیا جا رہاہے۔

Tags: