آئس کریم فروش کو بیٹے نے اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کروایا

August 7, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 28

پولیس نے مقتول کے بیٹے اور ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
اسامہ نے باپ کے قتل کے بعد مجھے 50 ہزار روپے دئیے، اجرتی قاتل کا بیان
کراچی( کرائم ڈیسک) اورنگی ٹائون میں دو روز قبل قتل کئے گئے آئسکریم فروش کو اس کے بیٹے نے اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کروایا، پولیس نے مقتول کے بیٹے اور اجرتی قاتل کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 اگست کے روز مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر10 دری محلہ صدیق پارک کے قریب گھر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے ابرار حسین کے قتل میں ملوث ملزم فہیم کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا، ایس ایچ او صابر خٹک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم فہیم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے ابرار حسین کا قتل اس کے بیٹا اسامہ کے کہنے پر کیا تھا جس کے اسے پچاس ہزار روپے ملے تھے۔ اس قتل میں میرے چند ساتھی بھی ساتھ تھے جب ہم نے ابرار حسین کو قتل کیا تو اس وقت اسامہ بھی گھر میں موجود تھا۔ پولیس نے ملزم کے بیان کے بعد اسامہ کو بھی گرفتار کرلیا جس پر اسامہ نے بتایا کہ اس کا باپ اس کی ماں پر تشدد کرتا تھا جس کے باعث اس کی ماں علیحدہ ہوگئی تھی اور اس کی بہن اور دوسرے بھائی اس سے علیحدہ رہتے تھے اور میری ماں اور بہن مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے تھے۔

Tags: