اسکول وین سے سی این جی سلنڈر ہٹانے کیلئے21 اگست تک مہلت

August 7, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 29

والدین اپنے بچوں ایسی گاڑیوں میں اسکول نہ بھیجیں جس میںسی این جی سلنڈر نصب ہو، ڈی آئی جی ٹریفک
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ نے 21 اگست تک اسکول وین میں سی این جی سلنڈر ہٹانے کی مہلت دیدی۔ گزشتہ روز ترجمان ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اسکول وین میں گیس سلنڈر نصب نہیں کرنے دینگے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ایسی گاڑیوں میں اسکول نہ بھیجیں جس میں سی این جی سلنڈر نصب ہو، ٹریفک پولیس پر تنقید کرنے والے ایک گھنٹہ دھوپ میں کھڑا ہو کر دکھائیں، ٹریفک کا نظام اس وقت تک بہتر نہیں کیا جا سکتا جب تک سڑکوں کا انفرااسٹرکچر بہتر نہ بنایا جائے۔

Tags: