امریکہ میں روزانہ 44افراد کو قتل کیا جاتا ہے، رپورٹ

August 7, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 21

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں قتل وتشدد کی وارداتوں میں کمی نوٹ کی گئی، تحقیقی رپورٹ
واشنگٹن ( آن لائن) ایک تازہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں گزشتہ تیس برسوں کے مقابلے میں قتل اور تشدد کی وارداتوں میں کمی نوٹ کی گئی ہے لیکن پھر بھی اس کی سطح کافی بلند ہے اور ملک بھر میں یومیہ 44 افراد قتل کر ہوئے جاتے ہیں۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل JAMA کی تازہ تحقیقی نتائج کے مطابق 1980ء تا2013 ء کے بعد قتل کی وارداتوں میں نصف سے زائد فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم تشدد کے واقعات میں کمی کے باوجود امریکا میں سالانہ سولہ ہزار جب کہ یومیہ چوالیس افراد قتل کر دئے جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق غیر ہسپانوی سیاہ فارم امریکیوں میں قتل کی وارداتوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن میں رواں برس 87 افراد کو قتل کرنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جب کہ گزشتہ برس وہاں ان کیسوں کی تعداد69 تھی۔

Tags: