گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،20 مکانات مسمار

August 7, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 26

آپریشن کے دوران بھینس باڑوں، گیس سلنڈر کی دکانوں کا صفایا کر دیا گیا، لوگوں کو دکانیں اور مکانات خالی کرنے کی ہدایت
نالے سے تجاوزات ہٹانے اور مشینری صفائی شروع ہوتے ہی نالے میں پانی کا بہائو تیز ہو گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جمعرات کو بھی گجر نالے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کو جاری رکھا اور20 سے زائد گھر جو نالے کے اندر تعمیر کئے گئے تھے انہیں مسمار کر دیا۔ گھروں کی مسماری کے بعد بھاری مشینری کے لئے راستہ بن گیا۔ نالے کی صفائی شروع ہوگئی۔ مکانات کی تعمیر سے مشینری کے ذریعے نالے کی صفائی بند ہوگئی تھی مشینی صفائی شروع ہوتے ہی نالے کا بہائو تیز ہوگیا ہے گجر نالے سے تجاوزات مسمار کرنے کی کارروائی پولیس کی موجودگی میں کی گئی جس میں بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ انسداد تجاوزات کا عملہ گجر نالے پر تجاوزات مسمار کرنے کے لئے پہنچا تو تجاوزات قائم کرنے والوں نے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تاہم ان کی مزاحمت ناکام بنا دی گئی۔ کئی روز سے جاری کارروائی کے دوران بھینسوں کے باڑوں کے علاوہ جانوروں کے چارے کی دکانیں، گیس سلنڈر کی دکانوں سمیت20 سے زائد گھر مسمار کر دئیے گئے ہیں۔ ضلع وسطی میں ایک کیمپ قائم کرکے شہریوں کی شکایات درج کی جائیں گی۔ بلدیہ عظمیٰ نے قابضین سے کہا کہ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات پورے شہر کے لئے خطرناک ہیں خالی کر دیا جائے۔

Tags: