دختر فیم پروڈیوسر خالد علی کا پاکستان میں 8فلمیں بنانے کا اعلان

August 7, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 28

فلم سازی کا وسیع منصوبہ بنالیا، چار اردو دو پشتو اور دو پنجابی فلمیں بنائیں گے،تیاریاں شروع کردی گئیں
نئے ڈائریکٹر اور فنکاروں کو بھی متعارف کرائیں گے، منصوبوں کا باقاعدہ اعلان جلد کیاجائے گا
کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان میں ’’دختر ‘‘ جیسی شہرہ آفاق بین الاقوامی فلم بنانے والے پروڈیوسر خالد علی نے پاکستان میں فلم سازی کے وسیع منصوبے پر کام شروع کر دیا۔ جلد ہی چاراردو دو پشتو اور دو پنجابی فلمیں بنائیں گے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ’’ کروز فلمز‘‘ کے ترجمان نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا کہ پروڈیوسر خالد علی پاکستان میں فلم میکنگ کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کرنے والے ہیںان کے ادارے کے تحت دو اردو فلموں کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ سال مزید دو اردو، دو پشتو اور دو پنجابی زبان کی فلمیں بنائی جائیں گی۔ جس کی کاغذی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں خالد علی اپنی ان فلموں میں بھی تجربہ کار افراد کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز اور فنکاروں کو بھی متعارف کرائیں گے فلموں کی کاغذی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں باقاعدہ ان منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا واضح رہے کہ خالد علی کی فلم’’ دختر‘‘ اپنے منفرد موضوع کی بناء پر دنیا بھر کے کئی فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہے۔

Tags: