بینجو نواز محمد عزیز کی داستان حیات پر مبنی کتاب ’’یہ ہے میری کہانی‘‘ شائع ہوگئی

August 7, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 27

کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان کے ممتاز بینجو نواز محمد عزیز کی داستان حیات پر مبنی کتاب’’یہ ہے میری کہانی ہے ‘‘شائع ہوگئی ہے جس کو سینئر صحافی سید سرور ندیم نے تحریر کے قلب میں ڈھالا ہے کتا ب میں محمد عزیز کے کیریئر کی شروعات سے لے کر اب تک کے تمام واقعات اور حالا ت تحریر کئے گئے ہیں جبکہ کتاب میں اداکار مصطفی قریشی فلم اسٹار حبیب، ندیم بیگ، ہدایتکار سید نور کے علاوہ ملک کے ممتاز صحافی سماجی ثقافت شخصیات نے بھی اپنے تاثرات تحریر کئے ہیں۔ کتاب کی تقریب رونمائی اس ماہ کے آخر میں کراچی آرٹس کونسل میں منعقد کی جائے گی جس میں لاہور سے فلم انڈسٹری کے اہم نامور ہدایتکار اور گلوکاروں کے بھی محمد عزیز کے فن اور ان کی شخصیت کے بارے میں تاثرات شامل ہیں۔