ماہرہ خان کا بھارتی فلم میں بولڈ مناظر فلمبندکرانے سے انکار

August 7, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم میں بولڈ مناظر کی عکس بندی سے انکار کردیا۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’ رئیس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں‘ تاہم انہوں نے فلم میں قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرانے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’ رئیس ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان کو بالی ووڈ اداکارہ نواز الدین صدیقی کے ساتھ بولڈ مناظر کی عکس بندی کرانا تھی تاہم انہوں نے قابل اعتراض مناظر عکس بند کرانے سے صاف انکار کردیا۔

Tags: