چھاپوں اور پولیس مقابلوں میں126 ملزمان گرفتار

August 7, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 23

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوںکے بعد126ملزمان کو گرفتار جبکہ 1ملزم مارا گیا، گرفتارملزمان میں2 بھتہ خور ، 2 دہشت گرد، 8ڈکیت ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں26 ملزمان،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 23 ملزمان ، 16مفرورو اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث 47ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے 33 پستول،2 ہینڈ گرنیڈاوربڑی مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لیاری ندی کے قریب کچی آبادی میں ٹارگٹڈ آپریشن،5 غیر ملکی گرفتار
علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، مومن آباد میں قتل کا ملزم پکڑا گیا،اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے
شاہ فیصل کالونی ایک ملزم گرفتار، پسٹل اور بم برآمد، بہادر آباد میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)مومن آباد ، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور نیوٹائون پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے ملزم اور پانچ غیر ملکیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں دو روز قبل قتل ہونے والے ابرار احمد کے قتل میں ملوث ملزم فہیم حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا ،لیاقت آباد پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب لیاری ندی کے قریب واقع کچی آبادی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی لی گئی ، پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ، حراست میں لیے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے،شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یوسف کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک پسٹل ، ایک آوان بم برآمد کرلیا، نیوٹائون پولیس نے بہادرآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم خالد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد کرلیا، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم لوگوں سے لوٹ مار کررہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی ، اور مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

بلوچ کالونی فرنیچر مارکیٹ سے مقابلے کے بعد 2 گینگ وار کارندے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)بلوچ کالونی پولیس نے بلوچ کالونی فرنیچر مارکیٹ میں مقابلے کے بعد لیار ی گینگ وار کے دو کارندوں اظہر عرف رادھے اور عظیم عرف ہاشم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ،ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق گرفتار ملزم اظہر عرف رادھے نے 9جنوری 2015میں ایڈوکیٹ چودھری تنویر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس میں یہ نامزد ملزم تھا،پولیس نے زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدادی جارہی ہے ۔

کلری سے دو گینگ وار کارندے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)منگھوپیر پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دوکارندے ساگر اور حکیم داد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ۔

 

Tags: