چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون، مسافر پریشان

August 7, 2015 5:53 pm0 commentsViews: 21

شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں گھنٹوں بس اسٹاپس پر کھڑا رہنا پڑا
مسافر بسوں اور منی بسوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح اور چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل او سی این جی چنگ چی رکشوں کیخلاف جاری مہم اور مسافر بسوں اور ویگنوں کی قلت کے باعث جمعرات کو شہریوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز میں پہنچنیکیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں گھنٹوں بس اسٹاپس پر کھڑا رہنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور سی این جی چنگ چی رکشوں کیخلاف جاری مہم اور مسافر بسوں اور ویگنوں کی قلت کے باعث جمعرات کو شہریوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز میں پہنچنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں گھنٹوں اسٹاپس پر کھڑارہنا پڑا جبکہ دستیاب بسوں اور منی بسوں میں بھیڑ بکریوں اور چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور رہے‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ چنگ چی موٹر سائیکل اور سی این جی رکشوں کی بدولت سفری سہولیات میسر تھیں تاہم 6 روز سے ان رکشوں کی بندش سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر عملدرآمد کرائے اور بڑی بسوں کا بندوبست کرے پھر ان چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرے۔

Tags: