شاہ رخ اور دپیکا میں سرد جنگ

August 7, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 17

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے مابین سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ سرد جنگ کی وجہ شاہ رخ خان کی رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’ دل والے اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی رائو مستانی بنی ہے‘ باجی رائو مستانی میں دپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہاں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرسکتے ہیں جبکہ ٹوئٹرز پر دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم چیلنج لینے کو تیار ہیں جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ دپیکا کو شاہ رخ خان کے بارے ایسے الفاظ نہیں کہنا چاہئے کیوں کہ شاہ رخ خان نے ہی دپیکا کو انڈسٹری میں روشناس کرایا تھا۔

Tags: