جیکی شروف مادھوری کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند

August 7, 2015 5:58 pm0 commentsViews: 99

فلم کیلئے کسی بہترین اسکرپٹ کا انتظار کر رہا ہوں
امید ہے مادھوری میرے لیے ایک فلم میں کام ضرور کریگی
بالی وڈ میں اب ایکشن فلموں کا ٹرینڈ تبدیل ہو گیا ہے
ماضی میں کئی بار ایکشن مناظر دکھاتے ہوئے زخمی ہو چکا ہو، اداکار
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار جیکی شروف جو ماضی میں مادھوری ڈکشت کے ساتھ کئی فلمیں کرچکے ہیں نے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ جیکی شیروف کا کہنا تھا کہ مادھوری کو مزید فلموں میں کام کرنا چاہئے اور وہ میرے لئے ایک فلم میں ضرور کام کریں گی اور اس کیلئے مجھے ایک بہترین اسکرپٹ کا انتظار ہے‘ جیکی شروف جو اکشے کمار کی فلم برادرز میں کام کررہے ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت اب بالی ووڈ میں ایکشن کا ٹرینڈ تبدیل ہوچکا ہے۔ماضی میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کراتے ہوئے کئی بار زخمی وہچکا ہوں مگر اب جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بہت کم اداکار زخمی ہوگے ہیں۔

Tags: