کلفٹن میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

August 7, 2015 5:58 pm0 commentsViews: 50

کراچی(کرائم رپورٹر)کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 18سالہ فیصل ولد سلیم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ۔

کلری میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)کلری کے علاقے ماڑی پورروڈ شنواری ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حضرت علی اور کرامت خان زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال میں طبی امداددی جارہی ہے ۔

آج صبح نیو کراچی سے تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ سے فوڈسینٹر کا مالک اور مزدورہلاک
ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں مسلح افراد نے فوڈ سینٹر کے مالک عامر کو دکان سے باہر بلا کر گولیاں ماردیں
جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا مزدور زمان ٹائون میں چل بسا، لاش ورثاء کے حوالے
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح نیو کراچی کے صنعتی علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد‘ شناخت نہ ہوسکی‘ زمان ٹائون کے علاقے کورنگی سو کوارٹرز سیکٹر 50A گھی فیکٹری کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 23 سالہ شانی عرف سنی ولد ابراہیم کو قتل کردیا ، اس ضمن میں ایس ایچ او راجہ طارق کا کہنا ہے کہ مقتول ابراہیم حیدری تھانے کی حدود جمعہ گوٹھ کا رہائشی تھا اور اسکو جمعہ گوٹھ میں فائرنگ کرکے شمسو بنگالی نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا اور وہ مذکورہ مقام پر آکر ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول علاقے میں محنت مزدوری کرتاتھا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،علاوازیں شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب یامین فوڈ سینٹر کے پاس ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ایک گولی پیٹ میں لگنے سے یامین فوڈ سینٹر کا مالک 28 سالہ عامر ولد یاسین شدید زخمی ہوگیا، وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا، اس ضمن میں ایس ایچ او اکبر کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور انہوں نے عامر کو آواز دے کر دکان سے باہر بلایا وہ لوگ آپس میں بات کررہے تھے کہ اس دوران عامر کا جھگڑا ہوگیا، اور ایک مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، مقتول شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا ۔