چائنا کٹنگ اور قبضے سے متعلق14 ہزار فائلوں پر کارروائی تیز

August 7, 2015 5:59 pm0 commentsViews: 24

ایف آئی اے نے سرجانی ٹائون اسکیم41 کے350 سے زائد الاٹیز کو نوٹس جاری کر دیے
9 اسکیموں کے الاٹیز کو بھی مرحلہ وار نوٹس جاری کیے جائیں گے، ایف آئی اے حکام
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے سوک سینٹر سے تحویل میں لی گئی فائلوں پر کارروائی میں الاتیز کو نوٹسز جاری کرنے کا عمل تیز کردیا‘ گلستان جوہر اسکیم36 کے بعد سرجانی ٹائون اسکیم 41کے350 سے زائد الاٹیز کو بھی نوٹس جاری کردیئے‘ دیگر 9 اسکیموں کے الاٹیز کو بھی مرحلہ وار نوٹس جاری کئے جائیں گے‘ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ کی تحویل میں موجود کراچی کی11 مختلف اسکیموں پر قبضے اور چائنا کٹنگ سے متعلق 14ہزار سے زائد ان فائلوں پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے‘ ایف آئی اے حکام نے مذکورہ فائلیں24 جولائی کو سوک سینٹر پر ایک چھاپے کے دوران تحویل میں لی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی حکام نے ان اسکیموں میں شامل سرجانی ٹائون اسکیم41 کے350 سے زائد الاٹیز کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہونے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گلستان جوہر اسکیم 36 کے الاٹیز کو پہلے ہی بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا جاچکا ہے اور گلستان جوہر کی مذکورہ زمین کے بیشتر الاٹیز نے اپنا بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔

Tags: