ڈیفنس اور کلفٹن میں نیا مسلح ڈکیت گروہ سر گرم

August 7, 2015 6:00 pm0 commentsViews: 26

تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان لوٹ مار کر تے ہیں اور مزاحمت پر شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں
گروہ کے کارندے نشے کی حالت میں ہوتے ہیں، ڈی آئی جی سائوتھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی( کرائم رپورٹر) دیفنس اور کلفٹن میں نیا ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا‘ 6 ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر لوٹ مار کرتے ہیں اور مزاحمت پر شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں‘ یہ گروپ ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو بھی قتل کرچکا ہے۔ ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ کم عمر لڑکوں پر مشتمل6رکنی گروہ کے کارندے نشے میں بھی ہوتے ہیں‘ ان کا ہدف عموماً ایسے افراد ہوتے ہیں جو اس علاقے میں نئے ہوں‘ ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ یہ علاقے چونکہ اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف ہیں اس لئے ان علاقوں میں پولیس کی نگرانی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Tags: