منگھوپیر میں پمپنگ اسٹیشن کی زمین سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

August 7, 2015 6:00 pm0 commentsViews: 28

زمین واگزار کرنے کے لیے رینجرز، پولیس اور ریونیوافسران کی مدد سے آپریشن کیاجائے، ایم ڈی واٹربورڈ
کراچی( سٹی رپورٹر) ایم ڈی کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے واٹربورڈ کے افسران ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ،چیف انجینئر بلک، چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ منگھو پیر پمپنگ اسٹیشن /فلٹر پلانٹ کی 93ایکٹر زمین سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے ، رینجرز ، پولیس اور ریونیو افسران کی مدد سے بھرپور آپریشن کیا جائے اور واٹربورڈ کی زمین واگزار کرالی جائے یہ احکامات انہوں نے جمعرات کو منگھوپیر پمپنگ اسٹیشن/فلٹر پلانٹ کے اچانک دورہ اور بریفنگ کے موقع پر جاری کئے اس موقع پر ریکارڈ کی مدد سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ حب پمپنگ اسٹیشن /فلٹرپلانٹ (منگھوپیر ،گڈاپ ) کی 866 ایکٹر اراضی واٹربورڈ کی ملکیت ہے ، جبکہ 93ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جاچکا ہے ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو افسران سے مل کر واٹربورڈ کے ریکارڈ کے ساتھ زمین کا ازسر نو سروے کرلیں اور زمین کی حد بندی کے لئے برج اسٹون(post marks) لگادیئے جائیں ناجائز تجاوزات ( جن میں پختہ و کچے مکانات بھی شامل ہیں ) کے خاتمہ کے لئے ہیوی مشینری کے ساتھ بھرپور آپریشن کیا جائے۔

Tags: